11/جولائی 2024ء (نثار احمد قاسمی معاون ڈائریکٹر نیپال اسلامک اکیڈمی):  دلائل و براہین کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، بیان و خطابت کے شیر ببر، مسلک حق کے ترجمان، حضرت امام اعظم ابوحنیفہ- رحمۃ اللہ علیہ – کے علوم و معارف کے حقیقی جانشیں، متکلم اسلام حضرت مولانا الیاس گھمن صاحب کی گزشتہ کل (10/جولائی 2024ء مطابق 3/محرم الحرام 1446ھ) بروز بدھ شام ساڑھے تین (3:30) بجے ‘ معہد ام حبیبہ للبنات گروڈا نگر پالیکا ٨ جینگڑیا روتہٹ نیپال’ میں تشریف آوری ہوئی۔ حضرت کی آمد سے ‘معھد ام حبیبہ’ پوری طرح منور اور روشن ہوگیا۔ مجھے تو ایسا لگا کہ کہیں آفتاب، تو آسمان سے ٹوٹ کر ‘معھد ام حبیبہ’ میں نہیں گرگیاہے، ماشاء اللہ! اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس قدر حضرت کے چہرہ مبارک پر نورانیت بخشی ہے۔
  ادارہ کے ذمے داران مولانا محمد عزرائیل مظاہری بانی معہد، مولانا اسرار الحق قاسمی نائب ناظم معہد، مولانا نثار احمد قاسمی معاون ڈائریکٹر نیپال اسلامک اکیڈمی، مولانا مظہر الحق قاسمی نگراں معہد اور مولانا انوار الحق قاسمی ناظم تعلیمات معہد و ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال نے حضرت متکلم اسلام کا والہانہ اور پرجوش استقبال کیا اور حضرت کو ‘اہلا و سہلا مرحباً’ کہا۔
  پھر جب حضرت ‘دفتر اہتمام’  تشریف لائے تو دلی مسرت اور طمانیت قلبی کا اظہار فرمایا اور پھر چند منٹ حالت و خیریت کی دریافتگی کے بعد حضرت نے ‘معہد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتہٹ نیپال’ کے تابناک مستقبل کے لیے دعائیں بھی کرائی اور بعد دعاء متصلاً حضرت ناظم صاحب سمیت، سبھوں نے حضرت سے مصافحہ کے ساتھ معانقہ بھی کیا۔ اور پھر حضرت کو انتہائی عقیدت ومحبت کے ساتھ رخصت کیاگیا۔ اللہ حضرت کا اقبال مزید بلند کرتا رہے۔
   یقینا دیوبندیت کے سرخیل حضرت مناظر اسلام مولانا الیاس گھمن صاحب کو ان دنوں ملک نیپال کا دورہ کرانے کی بناء پر مفتی محمد ابوبکر قاسمی صاحب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ انھیں جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے