بیدر۔ 11؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): بھالکی تعلقہ کے تھمگیا گاؤں کی رہنے والی کویتا زوجہ ماروتی جٹگونڈ (33سالہ) 17-04-2023 سے اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی ہے۔ لاپتہ ہونے والی خاتون کا قد 4 فٹ 8 انچ ہے، رنگ گندمی، اوسط ساخت، سرخ اور سبز رنگ کی ساڑھی اور سرخ بلاؤز پہنے ہوئے ہے۔ کنڑ اور ہندی بولتی ہے۔ اگر کسی کو اس خاتون کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر کے موبائل نمبر: 9480803400 اور لینڈ لائن 08482-2166704، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھالکی فون نمبر: 94808034321، پولیس انسپکٹر رورل سرکل بھالکی فون نمبر 9480803433، پولیس سب انسپکٹر رورل سرکل بھالکی فون نمبر9480803464 پر رابطہ کرکے اطلاع دینے بھالکی رورل پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر نے درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے