بیدر۔ 13؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): ہفتہ کی شام کو بیدر لوک سبھا ممبرساگر کھنڈرے نے اپنے دفترموقوعہ اکامہادیوی کالج بیدر میں، اوراد (بی) ہمنا آباد، بھالکی، بیدر شمال، بیدرجنوب، کمال نگر، ہلسوراور بسواکلیان سے آئے لوگوں کے مسائل سنے، ان سے درخواستیں وصول کیں۔اور متعلقہ حکام کوتوجہ دلائی اور مسئلے کے حل کے لیے کہا۔ انہوں نے ایل آئی سی اور پری یونیورسٹی ڈپارٹمنٹ کو غریب بچوں کی تعلیم کے لیے نوجوانوں کے خود روزگارکے لیے تنظیموں کی مدد، معذوروں کے لیے سہولیات، رہائش کی سہولیات، خواتین کے خود روزگار سے متعلق مسائل سنے۔مرکزی حکومت کی طرف سے ادیبوں کی مدد، کلیان کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کے ذریعہ ادیبوں کے لکھے ہوئے کام (کتابوں)کی خریداری کے بارے میں، ضلع میں ادبی اور ثقافتی پروگرام جو اپنے خرچ پر چل رہے ہیں،انھیں مرکزی حکومت کی توجہ میں لایا جائے۔ اور مدد فراہم کرنے کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔ اس پر روشنی ڈالتے ہوئے سبنا کرکنلی نے رکن پارلیمنٹ سے درخواست کی اوراس موقع پر ’’سنگھرشدا بیڑاکو‘‘نامی کتاب رکن پارلیمان کوپیش کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی۔ اس موقع پر ملکارجن مولکیرے، بسواراج جڈگے، موہن ڈانگے، اورگوتم بھوسلے وغیرہ موجودتھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے