بیدر۔ 14؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): کمیٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری راج کمار مولبھارتی کی صدارت میں شہر کے میورا برید شاہی ہوٹل میں 12-7-2024 کو منعقدہ میٹنگ میں کرناٹک ایس سی ایس ٹی جعلی کاسٹ سرٹیفکیٹ مخالف کمیٹی کے نئے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا۔امیش کمار سورلیکر کو کمیٹی کا اعزازی ضلع صدر، ابھی کالے کو ضلع صدر اور چترا کو ورکنگ(کارگذار)صدر کے طور پر مقرر کیا گیا۔
میٹنگ میں مہیش گورنالکر، سنتوش اینکور، راج کمار گونلی، تکارام گاورے، روی بھوسنڈے، بسواراج میترے، نرسپا سر، امبیڈکر باودھے، ارون ورما، ماروتھی اینکور، نرسنگ میرا گنج اور دیگر موجود تھے۔اس بات کی اطلاع مہیش گورنالکر نے دی ہے۔
