گلبرگہ۔ 16؍جولائی (راست): 16؍جولائی 2024کو جناب خواجہ فرید الدین انعامدار حرکیاتی ممتاز سماجی جہدکار ، موظف محکمہ پولیس گلبرگہ نے ڈی ڈی پی آ ئی اڈمن آفس پہنچ کر قانون حق معلومات (اطلاعات) 2005کے تحت محترمہ فردوس بیگم معاون معلمہ سرکاری اردو پرائمری اسکول ناگورہ گلبرگہ شمال جو کہ 19-06-2029سے آج تک ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں، جناب عرفان ثمین Eco-Urduبرائے ڈی ڈی پی آئی دفتر کلبرگی 19-06-2019سے آج تک سرکاری اردو پرائمری اسکول کتنی مرتبہ معائنہ کرکے غیرحاضر ٹیچر کی رپورٹ ڈی ڈی پی آئی کو دئے ہیں ، اس کی تصدیق شدہ کاپی مطلو ب ہے۔ اور اسی اسکول کو انھوں نے کتنی مرتبہ دورہ کیا۔ اس کی بھی تصدیق شدہ کاپی مطلوب ہے۔
