ریحانہ بیگم ریحانہؔ، بیدر۔ کرناٹک

گرم موسم کی لہر جاری تھی
غم زدہ زندگی ہماری تھی

شام ہوتے ہی شمع تھی روشن
صبح ہوتے ہی اشک باری تھی

کتنا غمگین، موسمِ دل تھا
کتنی پرسوز آہ و زاری تھی

زندگی آپ کی سلامت ہو
بس یہی آرزو ہماری تھی

درد سہہ کر بھی اُف نہ کہتے تھے
آپ میں کتنی بردبار ی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے