یادگیر 30 جولائی (نامہ نگار): چھوٹی صنعتوں اور پبلک انٹرپرائزز وزیر و یادگیر ضلع انچارج وزیر شرن بسپا درشناپور نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع یادگیر کے اشتراک سے ویرشیواکلیان منٹپ یادگیرمیں ضلع سطح کے یوم صحافت اور سالانہ ایوارڈ تقریب کا افتتاح کیا۔ صحافی شرانو گدگےکو آنجہانی بھیم رایا کلال ایوارڈ اور صحافی ملیکارجن ارکیراکر کو آنجہانی ساہو مراری راؤ بھیے شندے ضلعی سطح بیسٹ رپورٹر ایوارڈ اور پانچ روپے نقد سے نوازا گیا۔ ایرناموریہ، اردو صحافی شیخ مختار احمد، انیل باسود، بسواراج کٹی منی، شرابو ناٹیکر، ڈی سی پاٹل، ناگراج کوٹے، ننگپا کورئیر اور کے گاوی سدیش ہوگار کو ضلعی سطح کے بیسٹ رپورٹر کا ایوارڈ اور فوٹوگرافر شیواشنکر این ٹی اور امریش بوم ریڈی کو ضلع سطح پر بیسٹ فوٹوگرافر کا ایوارڈ دیا گیا۔اور ہر ایک کو 2 ہزار نقد رقم سے بھی نوازا گیا۔
ضلعی سطح کے صحافیوں کے سالانہ سپورٹس مقابلوں کے فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا
