سہارنپور( احمد رضا): یہ ایک المیہ ہی ہے کہ آج بھی مشرقی اتر پردیش اور اترا کھنڈ کے 40 فیصد علاقہ دینی تعلیمات سے محروم ہیں مدارس عربیہ اور مسجد يں دور دور آباد ہیں بچیوں اور بچوں کے لئے دینی تعلیمی نظام کا سہی سہی بندوبست ابھی تک نہی ہو پایا ہے مگر ہماری تبلیغی جماعتیں اور کچھ دور دراز کے علماء کرام نے کچھ عرصہ سے ان علاقوں میں دینی تعلیمی اداروں کا قیام کرتے ہوئے جو کار خیر کیا ہے اسکی سراہنا کیا جا نا بھی ضروری ہے ہم سب کا مقصد دین اسلام کی تعلیمات کو گھر گھر پہنچانا ہے اسی موضوع پر مسلم اسکالر محمد ابرار احمد علیمی اسماعیلی پرنسپل جامعہ رضویہ آمنہ خاتون ایجوکیشنل اکیڈمی نسواں نہ چھوری مہراج گنج اتر پردیش نے ایک پیغام ملت اسلامیہ کے لئے جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ*تحریک پیغام انسانیت* خدمت خلق کے واسطے مہراج گنج و اطراف کے اضلاع کی ایک سنجیدہ اور منظّم منفرد دینی تعلیمی اور معاشی اصلاحی تنظیم ہے جس کی بنیاد 27 اگست 2010 کو نباض قوم و ملت حضرت علامہ *نظام الدین مصباحی* صاحب و دیگر باشعور ہمدرد قوم و ملت کے ہاتھوں پڑی تھی اس تنظیم میں اول روز سے ہی ایسے علماء اور معزز شہری شامل ہیں کہ جوعوام کے لئےکچھ فلاحی اور اصلاحی کام انجام دینا چاہتے ہیں اسی وجہ سے آج یہ تنظیم لگاتار پھل پھول رہی ہے اوردینی تعلیم کا پرچم بلند کرنے میں كا مزن ہے! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس تنظیم نے بہت کم عرصہ میں ہندوستان کے مختلف علاقوں میں اپنا دامن پھیلا کر خاص و عام میں یکساں مقبولیت حاصل کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے کارہائے نمایاں نے اسے امتیازی شان بخشا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس کے بارے میں *علامہ مفتی مجاہد حسین رضوی* صدر الافتاء دارلعلوم غریب نواز و نائب قاضی شہر الہ آباد رقمطراز ہیں۔”قابل مبارکباد ہیں محب گرامی مولانا نظام الدین مصباحی صاحب زید مجدہم جنہوں نے اس اہم ترین نیکی کی طرف لوگوں کو متوجہ کیا ہے اور تحریک پیغام انسانیت کے پلیٹ فارم سے ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کمر کس لی ہے اور بڑی تندہی کے ساتھ اس فریضے کی ادائیگی میں لگے ہوئے ہیں” نیز *علامہ سید علی حسن علوی ازہری* صاحب قبلہ رقمطراز ہیں "یہ جان کر بے حد مسرت ہوئی کہ حضرت علامہ محمد نظام احمد مصباحی صاحب زید شرفہ کے ذریعے ایک تحریک کی بنیاد ڈالی گئی ہے جس کا نام تحریک پیغام انسانیت ہے۔ یہ تحریک اپنے آپ میں ایک ہم تحریک ہے، جو معاشرے کی ضرورت تھی۔
اس تحریک کے مقاصد بہت بلند ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس تنظیم کے اغراض و مقاصد مندرجہ ذیل ہیں جن کی تکمیل کے لئے اس کے تمام ممبران ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔ مثلاً غرباء و مساکین کے درمیان راشن کپڑا وغیرہ تقسیم کرنا، غریب بے سہارا طلبہ و طالبات کو کتاب ٹریس وغیرہ مہیا کرانا، بے گناہ مسلمانوں کو جیل سے رہائی دلانا، غریب بےسہارا مسلم بچیوں کی شادی، بیاہ میں مدد کرنا، اسلام کی نشر و اشاعت کے لئے دعوت و تبلیغ کرنا، موقع و محل کے مطابق پمپلیٹ تقسیم کرنا وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قوم و ملت کا درد رکھنے والے شاہین صفت حضرات سے پرخلوص گزارش ہے کہ اس تنظیم کا حصہ بن کر اس کا پیغام عام و تام کریں، اور حتی المقدور اس میں تعاون فرما کر سعادت دارین حاصل کریں!
