بیدر۔ 2؍ اگست: مفتی لئیق احمد قاسمی کی اطلاع کے مطابق 4؍ اگست 2024ء؁ بروز اتوار صبح 9 بجے تا شام 5بجے بمقام مدرسہ فلاح البنات فیض پورہ ، بیدر میں ایک روزہ تربیتی و اصلاحی ورکشاپ برائے معلمین مکاتب و مدارس منعقد ہوگا۔ مکاتب کے طلبہ کو بدلتے حالات میں طلبہ کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے کیسے پڑھا یا جائے ؟ صحیح انداز میں پڑھنا سیکھا کر مکاتب کو فعال و مؤثر بنایا جا سکے۔
اس میدان کے عالم دین و دنیا وی علوم سے ہم آہنگ حضرت مولانا احسان احمد صدیقی قاسمی صاحب کا پرُ اثر ورک شاپ ہوگا ۔ اصلاح باطن کے لئے پیر طریقت صاحب قلم حضرت مولانا و میض احمد ندوی مدظلہ العالی کا پرُ اثر خصوصی خطاب ہو گا۔
مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا شاخ بیدر نے تمام اساتذہ مکاتب و مدارس سے گزارش ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنا کر اس زرین موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے