بیدر۔ 10؍اگست (اطلاع): رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بیدریونٹ نے آج تاجروں کے ایک بین الاقوامی پروگرام میں بیدر کے اُردو صحافیوںجناب محمدیوسف رحیم بیدری، جناب محمد علیم الدین بندہ نوازی اور جناب محمد امجد حسین کی اجتماعی طورپر شالپوشی کی اورانھیں گلدستہ دے کرتہنیت پیش کی گئی۔ رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکرناٹک چیپٹر کے صدر جناب سید ممتاز منصوری نے تینوں صحافیوں کی شالپوشی کی اور گلدستہ سے ہمدست فرمایا۔ اس موقع پر شہ نشین پر افریقہ سے بیدر پہنچا کاروباری وفد (کینیا کے جناب عمر البشیر، گھانا کے روبیو محمد اور زمبابوے کے جناب ابراھیم) کے علاوہ جناب محمد اشفاق احمد صدررفاہ بیدر، جناب محمد انیس صدر رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز گواہ چیپٹر، جناب اسلم جاگیردار صدر رفاہ گلبرگہ اور محمد جواد احمد وغیرہ موجودتھے۔
صحافیوں نے رفاہ بیدراور خصوصاً جناب اشفا ق احمد اور اُن کی بیدر ٹیم کاشکریہ اداکیا۔
