بیدر۔ 11؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): ہفتہ کی شام 6بج کر 4منٹ اور 26سکنڈ پر بیدرضلع کے ہمناآباد تعلقہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کامرکز سیتل گیرا گرام پنچایت رہا۔ وہاں سے 3.7کیلومیٹر کے دائرہ میں واقع تالمڑگی ، سرکٹ نلی ، رنجہول کھینی ، میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
سرکاری ذرائع کے بموجب زلزلہ کی شدت 2.6رہی۔لہٰذا عوام الناس کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی نقصان نہیں ہوا۔ چوں کہ زلزلہ Seismic Zone IIسے رہا اس لئے نقصان کاامکان کم سے کم ہوجاتاہے۔
