چٹگوپہ۔ 16؍اگست (عبدالقدیر لشکری): محترمہ اشونی پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر (پی ڈی او) ، گرام پنچایت نرنہ ، تعلقہ چٹگوپہ ، ضلع بیدر کو کرناٹک ناگرک سیوا قوانین 1957تحت 10(1)(D)کااستعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر گریش دلیپ بدولے سی ای او ضلع پنچایت بیدرنے عہدے سے معطل کردیاہے۔ دیگر احکام آنے کے درمیان اشونی بغیراجازت اپناملازمتی ہیڈکوارٹرچھوڑنہیں سکتیں۔ انہیں دیگر جو مراعات حاصل ہوتی ہیں وہ قوانین کے مطابق حاصل رہیں گی۔ یہ حکم نامہ 12؍اگست 2024کوجاری کیاگیاہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر لشکری نے دی ہے۔
