یادگیر : 17-اگست (نامہ نگار): محترمہ حلیمہ بی  صدر معلمہ اُردو ہائیر پرائمیری اسکول شاہ پور پیٹھ شاہ پور  کی اطلاع کے مطابق پندرہ اگست جشن یوم آزادی کے موقع پر تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں اُردو ہائیر پرائمیری اسکول شاہ پور پیٹھ شاہ پور ضلع یادگیر کے طلبا و طالبات نے شرکت کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ پیش کرکے انعام دوم حاصل کیا، اس موقع پر مدرسہ ہذا کے SDMC  کمیٹی کے صدر  سید سعید الدین قادری، نائب صدر ریشماں بیگم، معلمہ مہرانساء شمشاد ، شمیم، بی پاشاہ، ریحانہ بیگم، وجاہت حسین ملاں ، عمران ، عرفان ،بابومیاں،انور،نے طلباء کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہےاور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے