چٹگوپہ۔ 17؍اگست (عبدالقدیر لشکری): 15/08/2024 کی صبح سنگولی رائنا جینتی کے ضمن میں سنگولی رائنا کے پورٹریٹ کو چٹگوپہ میونسپل آفس میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پوجا کی گئی۔ اس کے بعد، ”یوم آزادی” کے حوالے سے صبح 7:45 بجے میونسپل چیف حسام الدین بابا نے دفتر میں مہاتما گاندھی جی اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی تصویر پرپھول مالائیں چڑھائیں اور پھر میونسپل احاطے میں پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر میونسپل کونسل کے ممبران دلیپ کمار بگدلکر، نصیر خان، میر مظفر علی پٹیل، رحمان پاشا، وشال بورلے، ایم ڈی نصیر حکیم، محمد نثار الدین، جلیسہ بیگم، پدماوتی چندرکانت، پاروتی رمیش، ونیتابائی گوپی ناتھ ، سابق ممبر ملکارجن پاٹل، شہر کے معززین میں اشوک سوامی، سری کانت بھٹ،رشید پٹیل ، شرنو گڈمی ، اور دیگر معززین جیسے شام راو بھوتالے، سچن مٹھ پتی ،نظام الدین ، محمد شریف ، کرسٹی اور میونسپل عملہ سے پوجا ماحولیات انجینئر، سنتوش برادار ، چدانند پتری ، روی کمار ایچ اے این ای، کویتا ڈی وی دا ایس، سنتوش کمار جونیئر پروگرامر، سوریہ کانتا کلکرنی نوڈل انجینئر ، راجکمار، ایم ڈی طاہر، سچن، نتھنیئل، الٰہی، بکپا ریسورس پرسن اشونی، منجولا اور میونسپلٹی کے سرکاری ملازمین اور عملہ موجود تھا۔

قصبہ کے اسکول کے طلباء نے پرچم کشائی میں حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔ اور پھر معزز ایم ایل اے ڈاکٹر سدالنگپا پاٹل ہمناآباد کی قیادت میں اور معزز تحصیلدار چٹگوپہ نے تحصیل دفتر پر پرچم کشائی کرتے ہوئے 78ویں یوم آزادی کے پروگرام کا آغاز ان ہیروز کی یاد میں کیا جنہوں نے آزادی کی لڑائی میں اپنی جانیں قربان کیں۔اس بات کی اطلاع میونسپل کونسل کے چیف افسر حسام الدین بابا نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے