بیدر۔ 17؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدرسے تعلق رکھنے والے سابق مرکزی وزیر جناب بھگونت کھوبا نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے ریاست کی کانگریس حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جب سے کانگریس پارٹی ریاست کے اقتدار میں آئی ہے، بدانتظامی ہی بدانتظامی ہے، وزرائے اعلیٰ اور وزراء بدعنوانی میں راست ملوث ہیں، والمیکی گھوٹالہ، موڈا گھوٹالہ، افسران کے تبادلے کاکاروبار ، اہلکاروں کی خودکشی، 15 ماہ میں 1200 کسانوں کی خودکشی وغیرہ وغیرہ۔ ریاستی حکومت کی غلط حکمرانی سے لوگ حیران ہیں۔ سابق مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے ریاست کی کانگریس حکومت سے اپیل کی ہے کہ وزیراعلیٰ سدرامیاکے ساتھ ساتھ تمام وزراء استعفیٰ دے کر دوبارہ الیکشن کاسامناکریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے