یادگیر :27- اگست( نامہ نگار):-ممتاز و معروف سیاسی ،سماجی وملی شخصیت جناب الحاج محمد لائق حسین بدل صدر تنظیم المسلمین وبیت المال یادگیر و ضلعی صدر کانگریس مینارٹی ڈپارٹمنٹ یادگیر کا 27-اگست بروز منگل یعنی آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے بعمر 69سال  انتقال ہوگیا،نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد چوک حسینی علم گاندھی چوک یادگیر میں ادا کی گئی اور تدفین حضرت سید شاہ جیون شاہ قبرستان رح یادگیر میں عمل میں آئی، پسماندگان میں اہلیہ، صاحبزادے تین اور ایک صاحبزادی  ہے، ان کے انتقال سے ملت نے ایک متحرک عوامی قائد کھو دیا ہے۔
الحاج لائق حسین بدل کانگریس کے سینئر قائدین میں سے ایک ہیں جو پارٹی کے لئے ہمشہ سرگرم رہے ہیں ، وہ مجلس بلدیہ یادگیر کے رکن رہے۔سنٹرل لیبر ڈپارٹمنٹ بہبود کمیٹی نئی دہلی کے رکن بننے کا بھی اعزاز حاصل رہا۔ یادگیر ضلع تشکیل پانے کے بعدسے ابتک کانگریس مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے ضلعی صدر کے طور پر فائز رہے ۔اور کرناٹک کانگریس مینارٹی ڈپارٹمنٹ کے ریاستی سکریٹری بھی بنائے گئے، بطور بزنس مین رائس میلز انڈسٹریز اسوسی ایشن یادگیر کے صدر کے علاوہ یادگیر کامرس اینڈ چیمبرس سے بھی وہ جڑےرہے۔
تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیرجو یادگیر میں مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو سیاسی سماجی ملی ادبی مذہبی سطح پر کئی دہائیوں سے ایک مظبوط شناخت رکھتی ہے کے موجودہ صدر رہتے ہوئے بے حساب اور انگنت فلاحی کاموں کو انجام دیتے ہوئے  ملت کے کاز کے لئے ہر وقت ہردم ڈٹے رہتے۔۔انکے انتقال کی اطلاع پاکر بلا مذہب و ملت کئی سیاسی سماجی ملی مذہبی ادبی شخصیات انکے گھر پہنچ کر انکے ارکان خاندان سے ملاقات کرکے اظہارِ تعزیت کیا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے