گلبرگہ۔27؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب عبدالقیوم سالار جنگ کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 26؍ اگست کو البصریٰ فنکشن ہال روضہ مارکٹ گلبرگہ میں نومنتخبہ ڈپٹی مئیرجناب عبدالرحیم مُلّاں شیخ روضہ اور کارپوریٹر س جناب عبدالعظیم شیرینی فروش چیئر مین ٹائون پلاننگ، جناب محمد غوث متے موڑوچیئرمین فینانس کمیٹی ، جناب عالمدار زیدی اور حضرت مولانا حافظ سیدمحمد حسینی صاحب تیغ برہنہ کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ بعدازاں جناب شیخ عبدالسلام یداللہ کالونی اور جناب عبدالقیوم سالارجنگ کی جانب سے پُر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پرجناب عبدالصمد سالارجنگ ، حاجی محمدعبدالقدیر سالارجنگ ، حاجی محمد عبدالعزیز صاحب سالارجنگ ، جناب محمد محسن چوہے ، محمد بدرالدین شاہ قادری الاعجازی الجنیدی صاحب منااکھیلی، جناب عبدالنعیم سالارجنگ، مولانا محمد مخدوم شاہ الجنیدی صاحب ، جناب محمد ابوالفیض جنیدسالارجنگ کے علاوہ کثیر تعداد میں دوست و احباب نے شرکت کرتے ہوئے مبارکبادپیش کی ۔اس بات کی اطلاع جناب شیخ شہباز نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے