بیدر۔ 28؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): جل جیون مشن (جے جے ایم ) کام کی درستگی کے مطالبہ کے تحت وشواگروبسویشور ابھی وردھی ٹرسٹ ، بیرلنگیشور ایجوکیشنل ٹرسٹ اور انتظامی کمیٹی جامع مسجد ہلسور کے عہدیداران نے ہلسور مستقرپر بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ ارباب مجاز کی یقین دِہانی کے بعد منگل کوبھوک ہڑتال ختم کردی گئی۔ دیہی سربراہی آب محکمہ کے افسر رام لنگ برادار نے بھوک ہڑتال کے مقام پر پہنچ کر بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’مستاپور ڈیم میں کنواں ہے۔ جو کے کے آرڈی بی کی 2.5لاکھ روپئے سے تعمیر کرتے ہوئے کئی لاکھ لیٹر پانی ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔اس کی نئی پائپ لائن کاکام مرحلہ 2ایک ماہ میں شروع ہونے کاتیقن دیا۔جس کے پیش نظر ہڑتال کرنے والوں نے اپنی ہڑتال ختم کردی۔

اس موقع پر بسویشور ابھی وردھی ٹرسٹ کے سکریڑی پروین کڑادی، آکاش کھنڈالے، راج کمار تونڈارے، سچن وگگے، اعجاز جہانگیر، غلام بڑائی، سنتوش گائیکواڑ، سنیل کڑادی، شیوکمار کھپلے، یاسین، ببن زینب، گووند راؤسوم ونشی، لوکیش دھبالے دیانند، نمنی، ابراس سوداگر، سمیت کئی سماجی تنظیموں کے کارکنان نے حصہ لیا۔ اس بات کی اطلاع جناب محمد نظام الدین نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے