چٹگوپہ۔ 29؍اگست (محمدعبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے موضع منااکھیلی کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر(سی ایچ سی )کے اڈمنسٹریٹومیڈیکل افسر ڈاکٹر لکشمن ایس جادھو کو ملازمت سے معطل کردیاگیاہے۔ جناب ڈی رندیپ IAS، کمشنر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر سروس بنگلورنے ایک حکمنامہ میں کہاہے کہ مسٹر جادھو کے خلاف الزامات کی محکمہ جاتی تحقیق کے بعد فوری اثر کے ساتھ انہیں سرکاری ملازمت سے معطل کردیاگیاہے۔ اور اس معطلی کی مدت کے دوران مینٹیننس الاؤنس حاصل کرنے کے لئے انہیں سی ایچ سی، ہیرے سندوگی، کپل میں جنرل ڈیوٹی میڈیکل افسر کی خالی آسامی پرتبادلہ کردیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے