بیدر۔ 29؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): اولمپئن دھیان چند سنگھ کے یومِ پیدائش کے موقع پر بیدر بی ای او دفتر میں آج 29؍اگست کو سینئر نیشنل ہاکی کھلاڑی جناب شیخ مسیح الدین بیدرکو گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کرناٹکااسٹیٹ گورنمنٹ گریڈ ون فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس اسوسی ایش ضلع بیدر برانچ بیدر کے سنجیوکمار سوریہ ونشی، وینکٹ راؤ ڈومبلے، شانت کمار ڈائی ڈوڈے، وجے کمار مہندراکر، گوپال ریڈی ، سلیمنٹ راجا، دیانند مماڈے، انیل کمار گڈا پڈا، پرکاش، سنجیوریڈی، شریپدی میترے، دلیپ سولپورے، یوسف خان، انیل کمار بونے، انیل کمار خانہ پورے، کامشٹی، اے کے جوشی تعلقہ فزیکل ایجوکیشن انسپکٹر اورمحکمہ تعلیمات کے دیگر کئی افراد موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع شیخ مسیح الدین کے ذرائع نے دی ہے۔
