کسانوں سے پریانک کھرگے کی اپیل
کلبرگی 8/ ستمبر. (ڈاكٹر ماجد داغی): دیہی ترقی و پنچایت راج اور کلبرگی ضلع کے انچارج وزیر پریانک کھرگے نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی قیمت اسکیم کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ ریاستی حکومت نے سال 25 / 2024 کے لئے امدادی قیمت اسکیم کے تحت اڑد کی دال اور سویابین کی خریداری کا حکم جاری کیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے ریاستی کوآپریٹو مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ کو امدادی قیمت اسکیم کے تحت اڑد کی دال اور سویابین کی خریداری کے لئے نوڈل ایجنسی کے طور پر مقرر کیا ہے۔ اس تناظر میں کلبرگی ضلع میں 29 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹیوں یا کسان پروڈیوسر سوسائٹیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
لہٰذا کسان فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل آج 7/ ستمبر سے 20 اکتوبر تک طے کیا گیا ہے اور 7 ستمبر سے پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹو سوسائٹیوں میں خریداری کی جائے گی۔ مسٹر پریانک کھرگے نے مزید کہا کہ ضلع کے کسان مقررہ مراکز پر اڑد کی دال اور سویابین کی فصلیں فروخت کرسکتے ہیں۔
جن مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے وہ درج ذیل ہیں:
1) کلبرگی:
1) مہاگاؤں، 2) کملا پورہ
2) الند :
1) پڈسولاگی 2) ہیرولی، 3) مننالی، 4) کاجوری، 5) یلاسنگی، 6) کاولاگا، 7) کنی سلطان، 8) ماڈیکی، 9) امبلگا، 10) رودروڈی، 11) ہوڈالور، 12) نرودگی، 13) بودانا، 14) سرسمبا اور 15) تڈکل۔
3) چتاپور:
1) کالاگی، 2) ٹینگلی۔
4) چنچولی:
1) چنچولی، 2) سلبیرنالی، 3) کنچوارم، 4) آئینہ پور ، 5) سلیمان، 6) چمنچوڈ، 7) کوڈلی اور 8) شادی پورہ۔ مقامات سے رابطہ پیدا کرتے ہوئے استفادہ کیا جاسکتا ہے.
