بیدر۔ 16؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): آج میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جماعت اسلامی ہند شرالکپہ سیرت مہم کے پیش نظر شرالکپہ کی سرکاری اسپتال کا دورہ کیا گیا۔امیر مقامی کے سرپرستی میں وفد کی شکل میں ملاقاتیں کی گئیں۔ آج ہی کے دن اسپتال کے نئے حصہ کا افتتاح بھی تھا جس کی وجہ سے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی اہم شخصیات سے ملاقات کا موقع ملا۔ اس مو قع پرDHO,THO اور بہت سارے افسران سے ملاقات ہوئی۔ اور ان کے ہاتھوں سیرت مہم کی خاص کتاب’’ پروادی محمد صلی اللہ علیہ وسلم لیکھنا سنکلنا‘‘ کا اجراء بھی عمل میں آیا اور اسی کے ساتھ مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے سیرت کی اور بھی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ ساتھ ہی آج یس آئی او شرالکپہ کی جانب سے سری دھر اسپتال اور شکاری پور کی سرکاری اسپتال میں مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے فروٹ اور سیرت پر کتابچے تقسیم کئے گئے۔اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی ہند شرالکپہ نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے