ظہیرآباد 19/ستمبر(غلام مصطفٰی محصولدار): جشنِ میلاد النبی ﷺ کے مقدس موقع پر ایک مستحسن اقدام کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ظہیرآباد یونٹ کی جانب سے ظہیرآباد مستقر میں واقع گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کے شریک مریضوں میں فروٹس تقسیم کئے گئے ۔

اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند محمد ناظم الدین غوری، محمد ایوب احمد صدر ایم پی جے، محمد خواجہ میاں سابق وائس چئیرمین بلدیہ، محمد نصیرالدین، محمد اشفاق ممبر زیڈ اے سی حلقہ تلنگانہ، محمد مبین احمد صدر مقامی یونٹ و ممبران کے علاوہ ہاسپٹل اسٹاف و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے