شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینیؒ سابق صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کی ملی سماجی اور جماعتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ تعزیتی نشست اختتام پذیر

 

رپورٹ: ذوالقرنین احمد 

آج مؤرخہ ۱۵؍ ربیع الاول 1446ھ مطابق ۱۹ ؍ستمبر 2024ء بروز جمعرات بوقت صبح ۱۱ بجے بمقام مسجد ابوبکر زم زم نگر شیگاؤں ضلع بلڈانہ مین جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کی نوتشکیل مجلسِ منتظمہ کا انتخابی اجلاس ہوااور شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینیؒ سابق صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کی ملی سماجی اور جماعتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ، تلاوتِ کلام پاک محمد شاداب ولد محمد شکیل اٹالی متعلم دارالعلوم احیاء سنت لوہارہ نے کی پھر حمدِ باری تعالیٰ شیخ مدثر الدین ولد حکیم الدین کھام گاؤں متعلم دارالعلوم احیاء سنت لوہارہ نے پڑھی، اور نعتیہ کلام شیخ فردان عالمگیر ولد مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی صدر جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ نے پیش کیا، بعدہ مولانا سید سلیم احمد صاحب ندویؔ مہتمم دارالعلوم دھارنی نے شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینی ؔکی خدمات کا بالتفصیل ذکر فرمایا، نیز جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے بحیثیت آبزرور تشریف لائے ہوئے مہمان مکرم *حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ صاحب قاسمیؔ*دامت برکاتھم العالیہ، ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے جمعیۃ کی خدمات اسی طرح شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینیؒ کی جمعیۃ کے لئے بے لوث قربانیوں کا بالتفصیل ذکر فرمایا، پھر حضرت مولانا حافظ مسعود احمد صاحب حسامیؔ دامت برکاتھم العالیہ صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے شہید راہ جمعیۃ حافظ شیخ خلیل اللہ صاحب امینی ؒ کے جمعیۃ سے منسلک ہونے اور جمعیۃ کے پلیٹ فارم سے انکی انجام دی ہوئی خدمات اور قربانیوں کا بالتفصیل ذکر فرمانے کے بعد جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کی نوتشکیل مجلس منتظمہ کے انتخابی اجلاس کی کارروائی شروع فرمائی اور اتفاق رائے سے مجلس منتظمہ کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا جو حسبِ ذیل ہیں:

صدر حضرت مولانا مفتی محمد انیس الدین صاحب اشرفی پاتورڈوی مہتمم دار العلوم احیاء سنت لوہارا

نائب صدور:

 1- مولانا ضیاء اللہ خانصاحب قاسمی

2- مولانا عبّاس خانصاحب قاسمی

3- حاجی سید احمد صاحب

4- حضرت مولانا مفتی عبد الرحمن صاحب اشرفی

جنرل سکریٹری: حافظ وقار احمد صاحب

جوائنٹ سکریٹری:

1- محمد قاسم ابن خلیل اللہ صاحب

2- مولانا محمد آصف شاہ صاحب

3- مولانا محمد جاوید صاحب اشاعتی

4- جناب واثق نوید صاحب

5- حافظ محمد سلطان صاحب قاسمی

6- حضرت مولانا عبد الرشید صاحب ندوی

خازن: عاصم ولدخلیل اللہ صاحب

نائب خازن: حاجی محمد ادریس صاحب

نو منتخب صدر اور جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے بحیثیت آبزرور تشریف لائے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور الحاج حافظ محمد عارف صاحب انصاری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانہ کی دعا پر اس اجلاس کا اختتام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے