بیدر۔ 19؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): دفترسپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر ڈسٹرکٹ پولیس ، بیدر ضلع کی جانب سے آج 19؍ستمبر کو جاری کردہ اطلاع کے بموجب 18؍ستمبر کورات 21.00 بجے منہلی پولیس اسٹیشن P.S.I. کویہ اطلاع ملنے پر کہ ایک مال بردار آٹو گاڑی نمبرTS15,UE9091 غیر قانونی طور پر راشن کا اناج یعنی چاول لے جا رہی ہے۔ جیسے ہی یہ اطلاع ملی منہلی چوراستہ کے پاس جاکرسندول کی جانب سے آنے والے مال بردار آٹو (نمبر TS15,UE9091 ) کوروک کر جانچ کرنے کیلئے چھاپہ ماری کی گئی۔ اور کہا کہ حکومت کی جانب سے دیاجانے والا راشن یعنی چاول غیرقانونی طورپر منتقل کیاجارہاہے۔ 20 تھیلوں میں 9 کنٹل 30 کلو گرام راشن چاول جس کی کل قیمت 32550 بنتی ہے، مذکورہ آٹو کی قیمت 1,50,000 اس طرح جملہ کل 182550/- روپئے مالیت کا سامان ضبط کیاگیا۔ ایک ملزم جو راشن چاول لے جا رہا تھا، اسے منہلی پولیس اسٹیشن میں حراست میں لے لیا گیا۔ اور 46/2024 سیکشن 3 اور 7 کوEC ایکٹ کے تحت درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر پردیپ گنٹی آئی پی ایس بیدر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بیدر ضلع میں حکومت کی طرف سے عوام کو دیے گئے راشن چاول کی غیر قانونی نقل و حمل کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا کریں۔
