بیدر۔ 22؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): محب ِ اردو ، ممتاز سماجی جہدکار اور مؤظف وظیفہ یاب جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے آج اتوار کو گلبرگہ سے بیدر سفرکرتے ہوئے اردو کی طالبہ ام سلمہ مثیرہ جس نے دہم جماعت سالانہ امتحان کے اردو پرچہ میں 125میں سے 125نشانات حاصل کئے تھے، کے لئے بیالوجی، فزکس، کیمسٹری اور حساب کی انگریزی سے انگریزی اور اردو والی ڈکشنریاں تحفہ میں پیش کیں جبکہ تیسری کتاب کاتعلق انگریزی گرائمر سے رہا۔ یہ تینوں کتابیں ام سلمہ مثیرہ کے منجھلے بھائی محمدعمر فاروق نے حاصل کئے اور خواجہ فریدالدین انعامدار کا شکریہ اداکیا۔
اس موقع پر جناب عمران خان ، محمدیوسف رحیم بیدری ، جناب سید آصف اور دیگر موجودتھے۔ اس بات کی اطلاع خواجہ فریدالدین انعامدار گلبرگہ کے ذرائع نے دی ہے۔
