ذوالقرنین احمد
چکھلی ضلع بلڈانہ (22 ستمبر): بروز اتوار بتاریخ 22 ستمبر 2024 کو بعد نماز ظہر حلقۂ خواتین جماعت اسلامی ہند چکھلی کی جانب سے ملک گیر مہم اخلاقی محاسن آزدی کے ضامن کے تحت سورہ نور پر کوئز کمپٹیشن رکھا گیا تھا۔مہم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں بچیوں کو سورۂ نور کا مطالعہ کروائیں جس کے تحت حلقۂ خواتین چکھلی نے ابھی تک 14 مقامات پر سورۂ نور کے لیکچر لیے ہیں بچیوں کو سورۂ نور کے مطالعہ کے لیے کتابیں بھی فراہم کی گئی اور ہدایت دی گئی کہ زیادہ سے زیادہ سورۂ نور کا مطالعہ کریں۔
پروگرام کی ابتدا درس قران سے ہوئی جس میں محترمہ راشدہ پروین صاحبہ مقامی ناظمہ چکھلی نے سورۂ احزاب کی آ یت نمبر 35۔”بیشک فرمانبردار مرد ہوں یا فرمانبردارعورتیں، ( ٢٩ ) مومن مرد ہوں یا مومن عورتیں، عبادت گذارمرد ہوں یا عبادت گذارعورتیں، سچے مرد ہوں یا سچی عورتیں، صابر مرد ہوں یا صابرعورتیں، دل سے جھکنے والے مرد ہوں یا دل سے جھکنے والی عورتیں، ( ٣٠ ) صدقہ کرنے والے مرد ہوں یا صدقہ کرنے والی عورتیں، روزہ دار مرد ہوں یا روزہ دارعورتیں، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد ہوں یا حفاظت کرنے والی عورتیں، اور اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد ہوں یا ذکر کرنے والی عورتیں، ان سب کے لیے اللہ نے مغفرت اور شاندار اجرتیار کر رکھا ہے۔ اس آیت پر بہت بہتر انداز میں رہنمائی فرمائی۔
کوئز کمپٹیشن کے لیے مختلف مقامات امڑا پور، مہرہ، سونا، چکھلی و اطراف کے مختلف اسکول کی طالبات نے شرکت کی. اس میں بچیوں کو سورۂ نور کی تفسیر پڑھنا تھی اور پیپر بھی اسی پر منحصر تھا پیپر میں کل 50 سوالات تھے۔ اورالحمدللہ پیپر دینے والے بچیوں کی تعداد 127 رہی ہے۔ پیپر سبمیشن کے بعد بہن روبینہ باجی نے بچیوں سے خطاب فرمایا۔ اور انہیں قران کو پڑھنے کی تاکید کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر رہنمائی فرمائی۔ڈاکٹر کوثر کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا یہ پروگرام اور امتحان بہت کامیاب رہا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری مہم کو کامیاب کرے اور ہماری کوششوں کو قبول کرے۔ آمین۔
