بیدر۔ 24؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): تاخیر سے ملی اطلاع کے بموجب کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل میں گورنمنٹ چیف وہیپ و سابق ورکنگ پریسڈنٹ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی جناب سلیم احمد ایم ایل سی کی بیدر آمد پر جنرل سیکرٹری ضلع بیدر کانگریس کمیٹی احسن کمال پرویز نے بیدر ائرپورٹ کے روبرو ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد ازیں ضلع کانگریس کمیٹی کے دفتر میں جناب سلیم احمد صاحب سے بیدر ضلع کانگریس کے تنظیمی امور کے علاوہ مسلمانوں کو درپیش ملی، تعلیمی، سیاسی، سماجی، معاشی، تہذیبی، تمدنی، ثقافتی و دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کرتے ہوئے ان تمام مسائل پر حکومت سے نمائندگی کے ذریعہ یکسوئی کا مطالبہ کیا۔ اس بات کی اطلاع احسن کمال پرویز نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے