بیدر۔ 24؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بھاجپا کے ڈیویژنل انچارج اور بیدر اسمبلی حلقہ کے بی جے پی لیڈر ایشور سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قدیم شہر بیدر ائریا کے لیڈراور بھاوسارشتریہ سماج کے صدر سنجو کمار گھناٹے سے بریمس اسپتال میں ہم نے ملاقات کی اور انہیں تعاون دیا گیا۔ سنجو کمار گھناٹے گزشتہ 8-10 دنوں سے بیمار ہیں، شہر کے بریمس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جیسے ہی انہیں ان کی بیماری کی اطلاع ملی، انھوں نے پیر کو اسپتال کادورہ کیا۔ اور ان کا علاج کرنے والے ضلع طبی افسر ڈاکٹر مہیش برادار سے فون پررابطہ کیا اور ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مناسب علاج فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹروں پیر یقین ہے کہ وہ مکمل علاج فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ان کی والدہ اور ان کے بیٹے بی جے پی کے تعلقہ خزانچی راج کمار جمعدار موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے