بیدر۔ 24؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): میسور موڈا گھوٹالے سے متعلق گورنر کے انکوائری کے حکم کوہائی کورٹ کا برقرار رکھنادراصل سچائی کی جیت ہے۔ سابق مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے یہ کہہ کر عدالت کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔ کانگریس حکومت جس نے کرناٹک کے گورنر کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست میں ایک برا کلچر لانے جا رہی تھی، ہائی کورٹ کے حکم سے پریشان ہوچکی ہے۔
وزیر اعلیٰ ہائی کورٹ کا حکم اورآئین کا احترام کرتے ہیں تومیرا مطالبہ ہے کہ سدرامیا کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔اس سے پہلے جب سدارامیا وزیر اعلیٰ تھے، ان کے خلاف لوک آیکت میں 20 سے زیادہ کیس تھے۔ اس لیے وزیر اعلیٰ سدرامیا کے استعفیٰ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاجاتا ہے۔ کانگریس کے وزراء، ایم ایل اے اور لیڈران کے پاس کسی بھی وجہ سے مرکزی حکومت اور معزز گورنر کی طرف انگلیاں اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے، وہ تمام کورٹ کے حکم کے آگے جھک جائیں، سدارامیا کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کرغیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کریں، کانگریس کو پتہ چل جائے گا کہ وہ آئین کا کتنا احترام کرتے ہیں، ورنہ آنے والے دنوں میں ریاست کی عوام کانگریس کو سبق سکھائیں گے۔

بھگونت کھوبا سابق مرکزی وزیر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے خبردار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے