سابق وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کے خلاف کارروائی کی جائے: ایشور سنگھ ٹھاکر
بیدر۔ 25؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): تلنگانہ کے تروپتی مندر میں پرسا دکے لڈوکی تقسیم میں کچھ شرپسندوں کی جانب سے گائے کے گوشت کی چربی ملا کر تقسیم کرنے کے عمل کی مذمت کی جا رہی ہے۔بی جے پی بیدر کے قائد ایشور سنگھ ٹھاکر نے اس سلسلے میں ایک پریس نوٹ جاری کی ہے اورکہا ہے کہ اس کے پیچھے سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے ایک غیر مرئی ہاتھ کے طور پر کام کیا ہے۔ ٹی ٹی ڈی سی نے ایک غیر ذمہ دار شخص کو تلنگانہ مندرڈیولپمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔
اسپیشل لڈو پرساد میں گائے کے گوشت کی چربی ملانا اور اسے عقیدت مندوں میں تقسیم کرنا سناتن ہندو دھرم کی بہت بڑی توہین ہے۔ ہر روز لاکھوں عقیدت مند تروپتی تھمپا کے درشن کرتے ہیں۔ یہ شدھی کرن کرنے والا عمل ہو سکتا ہے۔ لیکن ماضی میں بھی گائے کے گوشت کی چربی کو لڈو میں ملایا جاتا ہوگا جو ایک قابل اعتراض عمل تھا۔ لہٰذا حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ اس معاملے کی مکمل جانچ کرے اور قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔ ایشور سنگھ ٹھاکرنے سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
