تقریب تقسیم انعامات سے ڈاکٹر رفیق سوداگر اور سید ساجد حیات کا خطاب
یادگیر :25-ستمبر (نامہ نگار): انجمن ترقی اردو ہند ضلع یادگیر اپنے پروگراموں کو وسعت دیتے ہوئے اردو آن لائن کوئز مقابلہ کا انعقاد کرکے نئی پہل کی ہے ۔۔جو اردو میڈیم طلباء کے لئے بے حد مفید اور کامیاب رہی ۔ یہ بات ڈاکٹر رفیق سوداگر صدر انجمن ترقی اردو ہند ضلع یادگیر نے کہی ،وہ  گورنمنٹ جونئیر کالج اردو میڈیم ہائی اسکول یادگیر میں  انجمن ترقی اردو ہند ضلع یادگیر کے زیر اہتمام منعقدہ اُردو آن لائن کوئز مقابلہ کے تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اردو میڈیم دسویں جماعت ٹاپرس ایوارڈ، عالمی یوم اردو، قومی یوم تعلیم، اردو میڈیم طلباء کے لئے کنڑا گائیڈ کی تقسیم ، بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ، صحافی ایوارڈ اوردیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ انجمن نے اردو آن لائن کوئز مقابلہ بھی شروع کیا ۔۔انجمن اپنی سرگرمیوں سے ضلع میں اردو کی بقاء کے لئے کوشاں ہے ۔سید ساجد حیات سکریٹری انجمن ترقی اردو ہند ضلع یادگیر نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر انجمن کی جانب سے اُردو آن لائن کوئز مقابلہ رکھا گیا، جس میں یادگیر ضلع کے علاوہ گلبرگہ، بیلگام، حیدرآباد ،رائچور سعودی عرب، یواے ای, روس،اور دیگر مقامات سے کل 132 رجسٹریشن کروائیےاورحصہ لیا،کل سات طالب علم انعام کے حقدار بنے۔ اور انہیں اج انعامات سے نوازا جارہا ہے، محمد خواجہ معین الدین وائس پرنسپل گورنمنٹ جونئیر کالج ہائی اسکول یادگیرنے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ طلباء نے حمد و نعت پیش کئے۔ محمد صلاح الدین جاگیردار نے کارروائی چلائی، عاصم رسول کرسپونڈینس یادگیر مرر دکن ڈائجسٹ ،محمد منیر احمد معلم، بھیم رایا معلم نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، انعامات حاصل کرنے والے طلباء میں آمرین بیگم-زیبا -سکینہ بیگم-نیلوفر فاطمہ-صبا نیلوفر -الفیہ بیگم-نورین حجاب
شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے