برائے معلمینِ مکاتب واراکین جمعیۃ علماءضلع بلڈانہ
بلڈانہ (ذوالقرنین احمد): آج الحمدللہ جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ کے زیر اہتمام عظیم الشان اجلاس عام بعنوان تنظیمی امور و تربیتی ورکشاپ برائے معلمینِ مکاتب واراکین جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ بتاریخ 21؍ مئی 2026 بروز جمعرات بوقت صبح دس بجےبمقام مسجد ابوبکر کھام گاؤں روڈ زم زم نگر شیگاؤں ضلع بلڈانہ میں عمل میں آیا جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ صاحب قاسمی ؔ دامت برکاتھم العالیہ صدرجمعیۃ علماء ضلع تھانہ وناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےکی نیز حضرت حافظ محمد عارف صاحب انصاری ؔ دامت برکاتھم العالیہ جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانے و آفس سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اس اجلاس عام کی سرپرستی فرمائی، اس اجلاس کی ابتدا ء حضرت مولانا عبدا لرشید صاحب ندویؔ جوائنٹ سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بلڈانہ نےتلاوت کلام اللہ سے کی۔ بعدہ صدر محترم حضرت مولانا مفتی حفیظ اللہ حفیظ صاحب قاسمی ؔ دامت برکاتھم العالیہ صدرجمعیۃ علماء ضلع تھانہ وناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے تنظیمی امور اور جمعیۃ علماءکی خدمات اور جمعیۃعلماء کی جد وجہد اور تنظیمی ڈھانچے کو فعال و مضبوط بنانے کے لئے پُر مغز خطاب فرمایا نیزمکاتبِ دینیہ کی تشریف فرمامعلمین کو جمعیۃ علماءمہاراشٹرکےپیغام سےآگاہ کراتےہوئےان کے معلمانہ،مربیانہ اورداعیانہ کردارپرسیرحاصل گفتگو کی، بعدہ راقم الحروف (محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی صدر جمعیۃعلماء ضلع بلڈانہ) نے بھی اجلاس کے انعقاد کا مقصدبیان کرتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے منتظمہ سے اپیل کی، بعدہ نمونہ اسلاف حضرت حافظ محمد عارف صاحب انصاری ؔ دامت برکاتھم العالیہ جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع تھانے و آفس سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر* نے اپنے قدیم تجربات کی روشنی میں جلسہ کی مناسبت سے قیمتی و وقیع باتیں بیان کیں، اس اجلاس کی نظامت حضرت مولانا مفتی صبغۃ اللہ خانصاحب ندویؔ سلمه الله تعالي نائب صدر جمعیۃ علماء تحصیل شیگاؤں نے کی۔
