بسوا کلیان (نامہ نگارنعیم الدین چابكسوار): کرناٹک فوٹو گرافر ایسوسیشن کی طرف سے محمد اسلم کھادی والے کو بسوا کلیان تعلقہ سطح پر بیسٹ فوٹو گرافر ایوارڈ سے بنگلور کے  پیالیز گارڈن گراؤنڈ میں نوازا گیا۔
شری ایچ ایس ناگیش ریاستی صدر کرناٹک فوٹو گرافر اسوسیشن بنگلور کے ہاتھوں یہ ایوارڈ دیا گیا، اس موقع پر شری ایس پرمیشور سابق صدر و ریاستی سطح کے اسوسیشن کے دیگر ذمےدار، فوٹو گرافر کے علاوہ ریاست کرناٹک کے مختلف مقامات سے آئے فوٹو گرافر اور بسوا کلیان سے سید اکبر علی و دھنراج سوامی فوٹو گرافر بھی موجود تھے۔
محمد اسلم فوٹو گرافر کو ایوارڈ سے نوازے جانے پر ان کے دوست و احباب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ ان کو 20 سال سے زائد عرصہ سے مسلسل اپنی محنت، لگن اور ایمانداری سے پیشہ کا حق ادا کرنے اور اپنے گاہک سے اچھے تعلقات سے پیش آنے کی وجہ سے قابل ترین فوٹو گرافر کو ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے