بیدر۔ 26؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب شیخ مسیح الدین نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ کی اطلاع کے بموجب مرکزی حکومت اور ریاست کی بی جے پی اکائی کی ملی بھگت کے ساتھ موڈا معاملہ میں وزیراعلیٰ سدرامیاکانام اچھالے جانے اور اس کو گورنر کرناٹک کے ذریعہ غیرضروری طورپر مقدمہ درج کرنے کی اجازت دینے کے خلاف آج بیدر میں ایک منچ کی جانب سے امبیڈکر سرکل کے قریب واقع مسافر بنگلہ کے سامنے منھ پر کالی پٹیاں باندھ کر دھرنا احتجاج منظم کیاگیا۔ یہ لوگ کانگریس پارٹی کے پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔اورکانگریس کے کئی ایک قائدین بھی وہاں نظر آرہے تھے۔ پوچھنے پر ضلع کانگریس کے ایک ذمہ دارکاکہناتھاکہ ایس سی، ایس ٹی گروپس نے یہ احتجاج منظم کیاتھا۔ بہرحال جو کچھ بھی ہو، آج کاخاموش احتجاج مرکزی حکومت، گورنر کرناٹک اور دیگر اداروں پرکیا اثر ڈالے گا، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
