یادگیر 4-اکتوبر ( نامہ نگار): صحافتی خدمات پر صحافی و سکریٹری کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع یادگیرسید ساجد حیات کو شعلہ فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا، سید مصباح الرحمن جنرل سیکریٹری شعلہ فاؤنڈیشن کی صدارت میں شعلہ ہال مصباح آئس فیکٹری شاہ پور ضلع یادگیر میں منعقدہ سالانہ ایوارڈ تقریب برائے اساتذہ و صحافی میں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا۔

ڈاکٹر صابرہ بیگم ہچ او ڈی-کے سی ٹی انجینئرنگ کالج گلبرگہ، ڈاکٹر فصیحہ انجم، عود چاوش نائب صدر ضلع وقف کمیٹی یادگیر، ملکارجن مدنور کنڑا صحافی، سید شفیع سرمست شاعر، شیخ مختار احمد سینئر صحافی اس تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، اس موقع پر اساتذہ و دیگر صحافیوں کو بھی بیسٹ ٹیچر اینڈ بیسٹ جرنلسٹ شعلہ فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے