نظم

اکتوبر 5, 2024

محمد مرتضیٰ سلفی

استاذ دارالعلوم ندوة العلماء لکھنؤ 

 

تو سیرتِ رسول و پیمبر تلاش کر

حسنِ عمل میں اپنا مقدر تلاش کر

فوز و فلاح کی ہے اگر جستجو تجھے

ہر مسئلے میں اسوۂ اطہر تلاش کر

تھک ہار بیٹھ جانا یہ تیری روش نہیں

موتی کے جستجو میں سمندر تلاش کر

کذب و انا و ظلم سے سو بار الحذر

صدق و صفا کا وصف معطر تلاش کر

خود تھے پیادہ پا وہ، غلام اونٹ پر سوار

لللہ ایسا قائد و رہبر تلاش کر

ظلمت و تیرگی کو جو یکسر پچھاڑ دے

راغب بہ شوق وہ مہ و اختر تلاش کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے