محترم وزیراعلیٰ! قبل اس کے کہ کچھ عرـــض کروں اختلافی نظریات کے باوجود آپ کو مبارک باد پیش کرنا چاہتاہوں کہ آپ نے قلیل مدت میںگورکھپور کو کافی ترقی دی ہے، خاص طور پر گورکھپور کے چاروں طرف رنگ روڈ کا پلان بنایا ہے، ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جس کو مشرقی یوپی فراموش نہیں کرسکتا۔
محترم وزیراعلیٰ! میں آپ کو توجہ اس روڈ کی طرف مبذول کرانا چاہتاہوں جو گورکھپور ایرپورٹ سے کسمی جنگل ہوتے ہوئے شاہ راہ سے ملتی ہے، صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرکا فی تنگ ہے، جس کی وجہ سے رات کی تاریکی میں حادثات پیش آتے رہے ہیں جس کا مشاہدہ صارفین کو آئے دن ہوتا رہتا ہے۔
محترم وزیراعلیٰ! خدا کا شکر ہے کہ ریاست سے لیکرمرکز تک آپ کی حکومت ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اس سڑک کو کشادہ کرسکتے ہیں، کیونکہ محکمہء جنگلات بھی آپ کے زیر اثر ہے ،اگر سڑک کے دونوں طرف سے صرف ایک لائن ساکھو کے درخت کاٹ دیئے جائیں تو سڑک کی چھوڑائی دوگنی ہوسکتی ہے، اگر یہ کام آپ کی حکمرانی میں نہ ہوسکا تو مستقبل میں اگر محال نہیں تو مشکل ضرور ہے۔
محترم وزیراعلیٰ! خدا نے آپ کو بہترین موقع دیا ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی طرف توجہ دینے کی زحمت فرمائیں، اگر فوری طور پر یہ کام ممکن نہیں ہے تو کم از کم فوری پر ایرپورٹ سے لیکر کسمی بازار تک روشنی کا معقول انتظام کیا جائے تا کہ رات میں روز مرہ کے یہ حادثات پیش نہ آسکیں اور معصوم جانوں کوـ ضائع ہونے سے بچایا جاسکے، امید ہے کہ فقیر کی اس درخواست پرسنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور گورکھپور آمد ورفت کرنے والے صارفین کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
آپ کا
مولانا اے۔ کے۔ رحمانی
کسیا، کشی نگر، یوپی
