بیدر۔ 25؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): صالیڈارٹی یوتھ موومنٹ ضلع بیدر کی جانب سے ضلع سطح کبڈی ٹورنمنٹ 2024ء کا انعقاد27؍اکٹوبر کو ضلع بیدر میں ہوگا۔ 18سال سے زائد عمر والے نوجوان لڑکے ہی اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ بیدر ضلع سے تعلق ہو۔ اور آئی ڈی پروف بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اول انعام پانے والی ٹیم کو 10ہزار ، دوم کے لئے 5ہزاراور سوم کے لئے 3ہزار روپئے انعامات رکھے گئے ہیں۔ توصیفی سند اور ترغٰیبی انعامات بھی دئے جائیں گے۔ مقابلے نہرواسٹیڈیم میں ہوں گے۔ جیتنے اور دوسرامقام حاصل کرنے والی ٹیمیں ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنمنٹ کے لئے کوالیفائی ہوں گی۔
ریاستی کبڈی ٹورنمنٹ سندھنور ضلع رائچور میں 23اور 24نومبر کو ہوگا۔ ریاستی سطح کے انعامات کچھ اس طرح ہوں گے۔ اول انعام 50ہزار، دوم انعام 30ہزاراور سوم انعام 10؍ہزار روپئے رہیں گے۔ آرگنائزر کسی بھی قسم کے نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ البتہ فرسٹ ایڈ کی سہولت دستیاب رہے گی۔ 9902056749اور 9880323030 پررابطہ کرسکتے ہیں۔
