بیدر۔ 25؍اکٹوبر (محمدیوسف رحیم بیدری): مارکیٹ پولیس اسٹیشن بیدر کے پولیس عملہ نے 375 گرام گانجہ، 174 نشہ آور گولیاں اور 69 نشہ آور شربت کی بوتلیں اور اس کے ساتھ جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کی۔ جن کی کل مالیت 54,078 روپے ہے۔ اور 3 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے جنہیں عدالتی تحویل میں بھیجاگیا۔یہ بات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے بتائی ۔ وہ جمعرات کو مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ تفصیلات کے بموجب 23.10.2024 کی شب بیدر شہر کی دین دیال نگر کالونی میں بغیر کسی لائسنس کے نشہ آور ادویات اور گانجے کی غیر مجاز فروخت کی اطلاع پر مسٹر پردیپ گنٹی آئی پی ایس، پولیس سپرنٹنڈنٹ بیدر اور جناب مہیش میگھناور، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بیدر-1، اور جناب چندرکانتا پجاری ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، بیدر-2 اور جناب سیون گوڈا پاٹل، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بیدرکی رہنمائی میں مسٹر شیوانند گنیگیر پی آئی، سین پولس اسٹیشن بیدر اور عملہ مسٹر ارون پاٹل ، مسٹر ملیکارجن پاٹل، مسٹر ، مسٹر ملی ناتھ، مسٹر پرشانت ریڈی سی پی سی، ڈرائیور مسٹر سدرام، محترمہ انیتا ایم اے ایس آئی، مسٹر سنگن بسوا سی پی سی نے دین دیال نگرکالونی میں چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔اور درج ذیل اشیاء ضبط کرلی گئیں۔ 1) 59 گانجے کے پیکٹ کل 357 گرام ، مالیت 4,000/- روپئے ۔( 2) 100 ملی لیٹر کی 169 بوتلیں جس کی مالیت 32,448روپئے۔(3) نشہ آور گولیوں کی 18 سٹرپس کل 144 گولیاں ، مالیت 1382روپئے۔ (4)مزید 02 سٹرپس کل 30 گولیاں جن کی رقم 248روپئے ۔(5) 03 موبائلز جن کی مالیت 6000روپئے۔ (6) ایک موٹر سائیکل نمبرKA38 U2303اور 10ہزار روپئے نقد ضبط کر کے ملزمان کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔تمام اشیاء کو مارکیٹ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں رکھ کر صحافیوں کوبتایاگیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ بیدر نے اس کیس کے حل کرنے میں شامل تمام افسران اور عملے کے کام کی تعریف کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے