نئی فلیکس پرنٹنگ مشین کا شاندار افتتاح

چٹگوپہ۔ 7؍نومبر (محمدقدیر لشکری): چٹگوپہ شریف میں جناب محمد محسن پاشاہ مالک نائس گرافکس کے کامیابی کے ساتھ 25سال مکمل ہونے پر طباعت کے ذرائع بڑھانے کیلئے انہوں نے نائس ڈیجیٹل فلیکس پرنٹینگ کی افتتاحی تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر مولانا محمد خورشید احمد قاسمی نے فاتحہ خوانی و دعاء فرمائی ۔ عالی جناب سید محبوب علی صاحب جوائنٹ سکریٹری الامین ایجوکیشنل سوسائٹی بنگلور و صدر نشین الامین ضلع کمیٹی بیدر نے شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ ملازمت ہو ،ہنر ہو یا تجار ت ہو ،کامیابی و ترقی کیلئے انسان میں نیک نیتی کا ہونا لازمی ہے ،موصوف نے مزید کہا کہ ایک عرصہ دراز سے الامین ادارہ جات کی تما م طرح کی طباعت کا کام بڑی ہی نفاست کے ساتھ کرتے آرہے ہیں۔ سید شاہ باقر بحری گوگی شریف حال مقیم چٹگوپہ شریف نے بھی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہو مسرت کا اظہار کرتے ہوئے محسن پاشاہ کے کاروبار میں ترقی و خیر برکت کی دعائیں دی ہیں۔

اس افتتاحی تقریب میں محسن پاشاہ کے عزیز و اقارب برادران کے علاوہ محمد ریاض الدین صاحب صدر الامین چٹگوپہ ،مولانا تصدق حُسین، سید راشد علی پٹیل صدر جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ ، محمد اسلم میاں، نریش ہمیلپورکر، سید مصطفی قادری صحافی، سید نورالاسلام کے علاوہ دوست احباب کی کثیر تعداد موجود رہی۔ عبدالصبور فرزند محسن پاشاہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ آخر میں محسن پاشاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی ایام سے مجھے پرنٹینگ فیلڈ سے دلچسپی رہی ہے ،اس وجہ سے میں اپنے کام کو بڑی لگن اور محنت سے کرتاہوں اور للہ تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ میں اس کاروبار سے بہت مطمئن ہوں۔ محسن پاشاہ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔ اس بات کی اطلاع قدیر لشکری نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے