رپورٹ: ذوالقرنین احمد
دہلی: ملک کی واحد ملک گیر اساتذ تنظیم قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت” کا مرکزی اجلاس بعنوان نیشنل تعلیمی کانفرنس و تقسیم ایوارڈ کا اجلاس غالب اکیڈمی دہلی میں 3 نومبر کو منعقد ہوا، جس کی صدارت قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ-بھارت کے قومی صدر جناب چودھری واصل علی گرجر صاحب نے کی۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ، بہار، چھتیس گڑھ، کشمیر، راجستھان، ہریانہ، مہاراشٹر، تلنگانہ، آندھراپردیش، کرناٹک، اڑیسہ، دہلی، ان اہم ریاستوں کے ریاستی صدور، ریاستی جنرل سیکرٹریز، کچھ اضلاع کے ضلعی صدور کے علاوہ، قومی کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ملک بھر سے قومی اردو شکشک کرمچاری سنگھ بھارت کی جانب سے سو کے قریب اساتذہ اکرام کو تعلیمی میدان میں تدریسی و ادبی خدمات انجام دینے پر نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کا آغاز حیدر علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، عائشہ چودھری نے نعت کا نذرانہ پیش کیا، قومی نایب صدر نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا ، مہاراشٹر صدر عابد خان نے پروگرام کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی، مہاراشٹر سیکریٹری زین العابدین بن اسحاق نے کہا کہ آج کے دور میں غیر تدریسی فرائض کی وجہ سے تدریس کی ذمہ داریکو بخوبی سرانجام دینا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ پروگرام کی صدارت قومی صدر واصل علی گجر نے کی۔ مختلف اضلاع سے منتخب اساتذہ اکرام کو ایوارڈ تفویض کیے گئے۔ جن میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اکرام کو نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا۔
روبینہ ابوبکر ڈسٹرکٹ تھانے ، عبدل محسن عبد المناف ضلع جلگاؤں، سیدہ اجمیری گوشموہی الدین ضلع لاتور ، سید حنیف سید حبیب ضلع پربھنی، محمد مزمل نواب الدین خطیب ضلع بیڑ، غلام مصطفیٰ خان بسم اللہ خان ضلع اکولا، خان زرینہ بیگم لیاقت علی ضلع لاتور، شیخ متین شیخ نذیر ضلع بلڈھانہ، قریشی شیخ سلطان صلاح الدین ضلع پونہ، واثق اللہ خان ضلع بلڈھانہ، سعدیہ فاطمہ باسط علی خان ضلع ناندیڑ، شیخ ظہیر امیر ضلع بیڑ، سید مستقیم سید منتظر ضلع امراوتی، دیسائی عائشہ ہارون رشید ضلع پونہ، محمد ثاقب محمد ایوب ضلع واشی، محمد ندیم محمد قیوم ضلع امراوتی، افضل حسین منور بیگ ضلع بلڈھانہ، اسماعیل خان سادات خان ضلع واشم، محمد افتخار آغا خان ضلع تھانہ، عتیقی عامر حسین مسعود احمد ضلع ناسک، محمد عبد الحق عبد الظہیر امجد ضلع ناندیڑ، شمیم بانو محمد حنیف ضلع بلڈھانہ، عطا محمد اسماعیل شاہ (بخشی) ضلع جالنہ، محمد شبیر مدار صاحب شیخ ضلع پونہ، نوری غلام محمد مصطفیٰ ضلع تھانے، محمد محسقی شیخ چھوٹو ضلع واشی، عبد اللہ ضیاء احمد ضلع اورنگ آباد، محمد اظہر ملا ضلع بیلگاوی کرناٹک، جاوید خان سلیم خان ضلع بلڈھانہ، ہاشمی ایس اے ساجد وحید ضلع ناندیڑ، خان محمد اسرائیل مظفر ضلع تھانے، ناظمہ بی رہبری شبیر بیگ ضلع امراوتی، عاطف احمد ابرار احمد ضلع واشم، عنایت اللہ محمد رفیق ملا ضلع سانگلی، عبد الحمید عبد الرشید ضلع اکولہ ، سمیرا گلنار محمد جیلانی ضلع ناندیڑ، شیخ علیم شیخ چھوٹو ضلع ناندیڑ، مقیت احمد عبدالرحمن ضلع ناندیڑ، محمد ذاکر عبدالکریم ضلع اکولہ ، قریشی عرفانہ بیگم بشیر احمد ضلع لاتور، اعجاز بیگ احمد بیگ ضلع بیڑ ، مردوں کا حسین غلام نبی شاہ پور ضلع سولاپور، راجاپٹیل عبد المطلب ضلع ناندیڑ، غوثیہ بیگم لائیق علی ضلع پربھنی، شیخ شہید سلیم عبدالمجید ضلع پونے، محمد شبیر محمد شریف شیخ ضلع ممبئی، ڈاکٹر آمنہ اختر ضلع ہنوماکونڈا، تلنگانہ، محمد عبدالوحید ضلع حیدرآباد، تلنگانہ، سفینہ جلال الدین بیچو ضلع تھانے، یاسمین جہاں خواجہ میاں ضلع لاتور، ڈاکٹر فاطمہ اختر ضلع ورنگل، تلنگانہ، اعجاز احمد خان امان اللہ خان ضلع اکولہ، سید زاہد علی احمد علی ضلع تھانے، خلیل طاہر شیخ ضلع ممبئی، سمیر احمد شیخ مرتضی ضلع ایوت محل، محمد اعجاز محمد نواز ضلع ناندیڑ، رشیدہ کوثر محمد الیاس ضلع اورنگ آباد، نور الحق مجیب الحق ضلع اکولا، شیخ تحسین افضل احمد ضلع پونے، عاصمہ بیگم اظہر حسین دائمی ضلع لاتور، ڈاکٹر صدیقی مدحت سلطانہ ضلع بیڑ، شگفتہ خانم غلام رسول ضلع بلڈھانہ، انصاری زاہد اختر خورشید احمد ضلع ناسک، شیخ عرفان احمد محمد اشرف ضلع ناندیڑ، مہ، عائشہ بانو سکندر علی شیخ ضلع جالنہ، سمینہ کوثر سید جمشید ضلع ناسک، قاضی مشی الدین عزیز الدین ضلع بیڑ، سید غازی الدین ضلع حیدرآباد، تلنگانہ، سید احمد نواز الدین ضلع لاتور، افتخار عبدالکریم پنچانی ضلع لاتور، عبدالمتین عبد الغنی ضلع اکولا، پٹھان عمران خان عباس ضلع اکولا، اے مجید ایم ہشام شیخ ضلع سولاپور، انصاری جاوید احمد ضلع ہنگولی ، ہسام الدین انصاری ماسٹر) بسنت پور خورد (ہیڈ کمپوزٹ اسکول بلاک-مٹھورہ ضلع مہاراج گنج ریاست اتر پردیش)، ناظم علی (ایچ ٹی) یو پی ایس احمد نگرکلاں بلاک، سید نگر ضلع رامپور (UP)
فضل حق(اسسٹنٹ ٹیچر اردو) پنچایت انٹر کالج، خانپور، سرائے میر، اعظم گڑھ، اتر پردیش۔ اس تعلیمی قومی کانفرنس کو کامیاب بنانے میں تمام ریاستوں کے ذمہ داران اور مرکزی ذمہ داران نے انتھک محنتیں کی۔
