بیدر۔ 14؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے یومِ پیدائش پر آج 14؍نومبر کو شہر بیدر اور تعلقہ بیدر کے مختلف اردو اسکولوں میں نہایت ہی جوش وخروش کے ساتھ ’’یومِ اطفال‘‘کاکامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول سندول ، تعلقہ وضلع بیدر میں پنڈت نہر و کی تصویر پر پھول چڑھانے کے علاوہ کیک کاٹ کر ’’یومِ اطفال ‘‘ منایاگیا۔

اسکول کے انچارج صدرمعلم جناب محمد محسن ، ایس ڈی ایم سی چیرمین عبدالرزاق صاحب ، سینئر ٹیچر محمد سراج ، تکماں معلمہ اور طلبہ وطالبات موجودتھے۔اس بات کی اطلاع جناب حیدرعلی شاکر نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے