بیدر۔14؍نومبر (محمدیوسف رحیم بیدری): آج بتاریخ 14 نومبر 2024 کو گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول حمیلہ پور تعلقہ بیدر میں یوم اطفال منایا گیا. اس جلسہ میں DDSE آفس کے اردو ECO جناب الحاج سید خورشید قادری صاحب مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے. انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو یوم اطفال کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ بچوں کی اور مریض کی دعا کبھی رد نہیں کرتا، لحاظہ آپ تمام ہمیشہ ان تین لوگوں کے حق میں ضرور دعا کریں.
1)اپنے والدین کے لئے جنہوں نے آپ کی پرورش کی.
2)دوسرا اپنے استاد کے لیے جنہوں نے آپ کو زندگی جینے کا سلیقہ سکھایا.
3)تیسرا آپ خود کے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے.
    اس جلسہ کی صدارت مدرسہ ہذا کے ہیڈ ماسٹر جناب محبوب استاد صاحب نے کی، مہمان کی حیثیت سے جناب محمد اظہر علی CRP حمیلہ پور نے شرکت فرمائی.
مدرسے کے ٹیچرز، محترمہ عرشیہ بیگم صاحبہ نے قرات کلام، محترمہ ثمینہ ممتاز بیگم نے حمد باری تعالیٰ، محترمہ شاہین بیگم صاحبہ نے نعت شریف کا نظرانہ پیش کیا. دیگر اساتذہ جناب محمد رفیع اللہ خان صاحب نے استقبال کیا، شری بسواراج نے پنڈت جواہر لال نہرو کا تعارف، شریمتی سجاتا نے یوم اطفال پر تقریر، شری وجئے کمار نے شکریائی کلیمات اور جلسہ کی نظامت محترمہ ذکریٰ محمدی صاحبہ نے بڑے بہترین انداز میں کیا.
   جلسہ میں تمام طلباء و طالبات کو جناب الحاج خورشید قادری صاحب اور مدرسے کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کی جانب سے تحائف دیئے گئے اور بہترین کھانے کا انتظام کیا گیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے