چٹگوپہ۔ 19؍نومبر (محمد عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے تحصیلدار منجوناتھ پانچاڑ اور مائنس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے آج صبح میں ان جگہوں پر چھاپہ مارا جہاں محکمہ کی اجازت کے بغیر لال پتھر کی کان کنی غیر قانونی طور پر کی جا رہی تھی جن میں چٹگوپہ تعلقہ کے فاطمہ پور وغیرہ شامل رہے ۔ جہاں کی لال پتھر کی کھنی پر چھاپہ مارتے ہوے 1 مشین اور 2 ٹریکٹر ضبط کیے گئے ہیں اور تحصیلدار منجوناتھ پنچڑ نے بتایا کہ فاطمہ پور اور دوسرے دیہاتوں میں غیر قانونی طور پر چلائی جارہی لال پتھر کی کھنی سے 1 مشین اور 2 ٹریکٹر کوضبط کرتے ہوئے چٹگوپہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ ان لال پتھر کے کاروبار والوں سے کہا گیا ہے کہ اس کیلئے ضلع آفس سے اجازت لے کر کاروبار کریں لیکن انہوں نے نہیںمانا اور غیر قانونی طور پر کاروبار کیا جارہا ہے جس پر شکنجہ کساگیا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جہاں کئی اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں وہ تعلقہ مجسٹریٹ اور دیگر افسران کے علم میں لاتے ہوئے غیرقانونی کان کنی پر روک لگانے میں تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے