تمام احباب ، متعلقین اور عزیزوں کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ جامعہ عربیہ قاسم العلوم گلرہا بلرام پور کے پرنسپل اور جمعیۃ التوحید التعلیمیہ و الخیریۃ کے صدر اعلی ، چچا محترم مولانا مقیم الدین مدنی صاحب حفظہ اللہ و تولاہ کی طبیعت پچھلے دو دنوں سے اچانک خراب ہوگئی ہے۔

چچا محترم پر دو سال پہلے فالج کا حملہ ہوا تھا، اللہ کی رحمت اور علاج و معالجہ کے بعد طبیعت میں کافی بہتری آگئی تھی اور زندگی اپنے معمول پر تھی لیکن گزشتہ روز سے بولنے میں دشواری اور چلتے ہوئے پیروں میں لڑکھڑاہٹ ہے ، جس کا علاج مقامی ڈاکٹروں سے فوری طور پر شروع کردیا گیا ہے۔ اور کل ان شاءاللہ لکھنؤ لے جانے کا ارادہ ہے۔

تمام قارئین کرام، علماء افاضل ،محبین ، متعلقین اور عزیز و اقارب سے چچا محترم کے لیے دعاء صحت کی اپیل ہے۔

لا بأس طھور ان شاءاللہ

اللھم رب الناس ،أذھب البأس واشف أنت الشافی لا شفاء إلا شفاءک شفاء لا یغادر سقما

 

محمد سراجی

پرنسپل خدیجۃ الکبری گرلس کالج ، تلسیا پور چوراہا، سدھارتھ نگر

9451431414

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے