جامعہ اسلامیہ دارالسلام میں تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد
بہدری بازار ، مہراج گنج : گزشتہ کل جامعہ اسلامیہ دارالاسلام کے احاطہ میںزیر صدارت مفکر قوم وملت، پیر طریقت حضرت مولانا لیاقت علی خان صاحب قاسمی تعلیمی بیداری مہم کے تحت ایک پروگرام منعقد ہوا،مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں تعلیمی بیداری پر زوردیتے ہوئے کہا کہ: بغیر کوشش کے کچھ حاصل نہیں ہوسکتا، تعلیمی بازار ہمیشہ رواں دواں اور عروج پر رہا ہے، تعلیم کی قوت سے ہی ہم باطل طاقتوں کو شکست دے سکتے ہیں، نیز دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کے حصول پر بھرپور زور دیا تاکہ طلباء بہترین حافظ ،عالم کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ، انجینئر، فلاسفر، بہترین لیڈر، اور صحافی پیدا ہوسکیں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس پروگرام کا آغاز محمد انیب کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، نعت النبی محمد ساجد نے پیش کی اور شاہینہ و شہناز خاتون درجہ ۸؍ کی طالبہ نے نظم پیش کیا، محمد عثمان ،ارشاد علی ،وصی الرحمٰن و حبیب النساء نے تقریر پیش کی۔
اس موقع پر الحاج انوار احمد صاحب (مینیجر) سید احمد خان انٹر میڈیٹ کالج بہدری بازار ، الحاج ڈاکٹر علاؤ الدین صاحب، پرنسپل فاروق اعظم صاحب، ناظم اعلی حافظ محمد عمر صاحب، حبیب الرحمن، حافظ سلمان صاحب ندوی، حافظ سلیم اللہ صاحب، مولانا شفیق الرحمن صاحب، ماسٹر محمد ایوب صاحب، ماسٹر حفیظ اللہ صاحب، اُمیش کمار، جناردن پرساد، تنویر احمد، ماسٹر محمود عالم صاحب، حافظ عبد اللہ صاحب ندوی، مولانا آصف صاحب، مولانا شرف الدین صاحب مظاہری، کے علاوہ جملہ اراکین کمیٹی نے اس بزم میں شرکت فرمائی اور حضرت مولانا پیر طریقت لیاقت علی خان صاحب قاسمی کی دعا پر اس مجلس کا اختتام ہوا۔
