مہراج گنج (نمائندہ) 2/ دسمبر: مہراج گنج کے سنبرسا میں مدرسہ عربیہ خیر العلوم کی مسجد عمر فاروق میں مجلس تکمیل حفظ قران کا انعقاد مدرسے کے مہتمم امان اللہ خان کی سرپرستی میں کیا گیا۔

مجلس کا آغاز سلمان سلمہ کے تلاوت کلام سے ہوا اور نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم شاداب سلمہ نے پیش کیا۔

مولانا شفیع اللہ قاسمی نے خطبہ مسنونہ کے بعد یہ شعر پڑھتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا:

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دید ور پیدا

قران کریم میں اللہ رب العزت نے فرمایا کہ ہم نے قرآن کو اتارا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔

چنانچہ اس کی جیتی اور جاگتی تصویر یہ معصوم بچے ہیں، جس عمر میں انہیں آگ اور پانی کا تمیز نہیں اچھائی اور برائی کا شعور نہیں،

ایسے وقت میں یہ قرآن کی آیات کو الحمدللہ سے شروع کرتے ہیں تو والناس پر جا کر کے رکتے ہیں، یہ قرآن کا سراپا معجزہ ہے جو ایک معصوم کے سینے میں حرف بحرف محفوظ ہو جاتا ہے ۔

جبکہ دنیا کے دیگر مذاہب میں دیکھا جائے تو اپنی کتاب کو رد و بدل سے بھی محفوظ نہیں رکھ سکے ہیں۔ لیکن قرآن کا ایک ایک زیر و زبر پندرہ سو سال بعد بھی اپنی جگہ پر محفوظ ہے۔

اس کے بعد حافظ فرید الدین صاحب نے سہیل احمد بن عبدالمبین مقام ریگولی ضلع گورکھپور کو سورۃ والمرسلات کی آخری آیات سن کر کے تکمیل حفظ قران کرائی۔

مولانا حقیق اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کے دعائیہ کلمات سے مجلس کا اختتام ہوا، جس میں مدرسے کے صدر ممتاز صاحب، مدرسے کے نائب صدر قانونگو رحمت اللہ صاحب، اقبال احمد اور دیگر ممبران کمیٹی کے علاؤہ علاقے کے لوگ موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے