بانگرمؤکے افسراپیلس میں تقریب نکاح منعقد
بانگرمؤ:۲؍دسمبر اسلام کی نعمتوں میں سے ایک نعمت نکاح بھی ہے، نکاح سے معاشرہ میں نکھار پیدا ہوتا ہے، طہارت و پاکیزگی کے آثار کا ظہور ہوتا ہے، ازدواجی تعلقات عبادت ہیں، اس پر اجر و ثواب ملتا ہے،مذکورہ باتیں تحصیل بانگرمؤ کے افسراپیلس میں ایک تقریب نکاح سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد جنیدقاسمی استاذ مدرسہ عربیہ مفتاح العلوم گنج مرادآباد نے کہیں۔
تفصیلات کے مطابق حافظ محمد فردوس ولد جمیل خان، حافظ صاحب عالم ولد جمیل خان، دونوں بھائیوں کا نکاح بانگرمؤ کے حاجی فہیم خان کی بیٹیوں سے ہوا، اس موقع پر مفتی محمد جنیدقاسمی نے نکاح خوانی سے قبل نکاح کے فضائل اور اس کے مسائل پر تقریر کرتے ہوئے کہا میاں بیوی کے درمیان زوجیت کا رشتہ اتنا عظیم عہد و پیمان ہے کہ اسی میں انہیں ساری زندگی بسر کرنی ہے، جس کا مقصد نسل انسانی کی بقاء، عفت و عصمت، زوجین کے درمیان اطمینان و سکون اور راحتِ قلب ہے، آپس میں محبت کے دو میٹھے بول گھریلو زندگی کو جنت کدہ بنا سکتے ہیں، پس اگر میاںبیوی ایک دوسرے کی خواہش کا احترام کریں ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہیں، ہر ایک دوسرے کا خیر خواہ ہوں، ایک دوسرے کی خامی نکالنے کے بجائے خوبی تلاش کریں، خوش خلقی کا مظاہرہ کریں، بد خلقی و بد مزاجی پر صبر کریں، نرم اور شیریں زبان اختیار کریں تو یہ زندگی جنت کا نمونہ بن جائے۔
اس موقع پرمفتی عبدالمتین حقی امام وخطیب مسجد بھونرا نے حافظ صاحب عالم کا نکاح پڑھایا۔
تقریب نکاح میں مفتی عامر قاسمی کنہی،حافظ محمد زید، مولانا مذکرندوی، حافظ محمد انس،حافظ محمد مشفق، حافظ فیض عالم، حافظ محمد نثار، حافظ شہباز، حافظ محمد انس ،حافظ محمد حسین جرولی، حافظ محمد ریحان،محمد یوسف، محمد اسمٰعیل،خوشبوالدین، حافظ مہتاب، حافظ شاداب، محمد راشد، محمد جنید،محمد معراج، حاجی ساجد، جلیل احمد ، اور دیگر لوگ موجود رہے ۔
