ظہیرآباد 8/ڈسمبر(غلام مصطفٰی محصولدار): تلنگانہ ریاست کےضلع سنگاریڈی کوہیر منڈل میں واقع ضلع پرشد ہائی اسکول کویلی کی معلمہ ہاجرہ بیگم کو ان کی کارہائے نمایاں تدریسی خدمات پر تہنیت کی پیشکشی کے موقع پر منڈل ایجوکیشن افیسر محمد ذاکر حسین اور صدر معلمہ الزبت رانی نے شال پوشی گل پوشی توصیفی سند حوالے کرتے ہوئے کہا کہ موصوفہ کی فقید المثال کارکردگی انسپائر سائنسی نمائش کے لیے اس اسکول کی سطح سے قومی سطح تک اپنے پیش کردہ ماڈل کو نمائش کے لیے دلی تک روانہ کیا جو کہ ضلعی سطح سے اول نمبر پر اور ریاستی ادارہ یس سی ای آر ٹی حیدراباد کی جانب سے ین ائی ٹی ورنگل میں منعقد شدنی نمائش میں قومی سطح کے لیے ماسٹر محمد مصطفی طالب علم اور گائیڈ ٹیچر کو طور پر ہاجرہ بیگم کو قومی سطح دلی کے لیے روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ اردو میڈیم سے واحد سائنسی پروجیکٹ منتخب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر منڈل ایجوکیشن افیسر محمد ذاکر حسین نے کہا کہ طلبہ میں سائنسی رجحانات ۔نت نئے طریقوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اساتذہ ایک دوسرے پر سبقت لیتے رہیں اور طلبہ کی اکتسابی ترقی درجہ بہ اتم فروغ دینے کے لیے اساتذہ کا کلیدی رول ہوتا ہے۔ موصوفہ کی سرہانہ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی نظامت کے فرائض محمد الیاس احمد نے انجام دی۔

اس موقع پر اساتذہ محمد عبدالحئی، محمد رضی الدین، سری نواس، راکیش، سنگیتا اشوک، بابو راؤ، سریکھا، اجولا نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ستائش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے